tajdare haram: salam urdu lyrics
تعارف: تاجدارِ حرم سلام اردو لیرکس
“تاجدارِ حرم سلام” ایک روح پرور اور دل کو چھو لینے والی سلام ہے جو عشقِ رسول ﷺ کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سلام میں حضور نبی اکرم ﷺ کی ذاتِ اقدس کے سامنے بے پایاں عقیدت اور محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔ ہر شعر میں درود و سلام کے ذریعے آقا ﷺ کی بارگاہ میں سلامتی کی دعائیں پیش کی گئی ہیں۔ یہ سلام نہ صرف دل کو تسکین بخشتی ہے بلکہ قاری کو مدینہ منورہ کی یاد اور حضور ﷺ کے دیدار کی تڑپ پیدا کرتی ہے۔
اگر آپ بھی عشقِ رسول ﷺ کی گہرائیوں میں اترنا چاہتے ہیں، تو “تاجدارِ حرم سلام” کے یہ خوبصورت اشعار آپ کے دل کو نورِ مدینہ سے منور کر دیں گے۔
تاجدارِ حرم اے شہنشاہِ دین
تم پر ہر دم کروڑوں درود و سلام
ہو نگاہِ کرم ہم پر سلطانِ دین
تم پر ہر دم کروڑوں درود و سلام
دور رہ کر نہ دم ٹوٹ جائے کہیں
کاش طابہ میں اے میرے ماہِ مبین
دفن ہونے کو مل جائے دو گز زمین
تم پر ہر دم کروڑوں درود و سلام
کوئی حسنِ عمل پاس میرے نہیں
پھنس نہ جاؤں قیامت میں مولا کہیں
اے شفیعِ اُمم لاژ رکھنا تمہیں
تم پر ہر دم کروڑوں درود و سلام
تری یادوں سے معمور سینہ رہے
لب پہ ہر دم مدینہ مدینہ رہے
بس میں دیوانہ بن جاؤں سلطانِ دین
تم پر ہر دم کروڑوں درود و سلام
موت کے وقت کردو نگاہِ کرم
کاش اس شان سے یہ نکل جائے دم
سنگِ در پر تمہارے ہو میری جبیں
تم پر ہر دم کروڑوں درود و سلام
اب مدینے میں سب کو بلا لیجیے
اور سینہ مدینہ بنا دیجیے
بحرِ غوث الورٰی امامِ مبین
تم پر ہر دم کروڑوں درود و سلام
پھر بلاؤ مدینے میں عطار کو
یہ ترپتا ہے طابہ کے دیدار کو
کوئی اس کے سوا آرزو ہی نہی
تم پر ہر دم کروڑوں درود و سلام
تاجدارِ حرم اے شہنشاہِ دین
تم پر ہر دم کروڑوں درود و سلام
ہو نگاہِ کرم ہم پر سلطانِ دین
تم پر ہر دم کروڑوں درود و سلام
یہ شعر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مدح اور عقیدت میں لکھے گئے ہیں، اور ان میں عشقِ رسول ﷺ کی گہری جھلک نظر آتی ہے۔