ادھر زندگی کا جنازہ اٹھے گاادھر زندگی ان کی دلہن بنے گی

Spread the love

urdu lyrics of gazal idhar zindagi ka janaza uthega

گھنے درخت کے نیچے سلا کے چھوڑ گیا
عجیب شخص تھا سپنے دکھا کے چھوڑ گیا

یہ اجڑا گھر تو اسی ایک کی نشانی ہے
تو اپنے نام کی تختی لگا کے چھوڑ گیا

ہم تو تنکے چن رہے تھے آشیانے کے لیے
آپ سے کس نے کہا بجلی گرانے کے لیے

ہاتھ تھک جائیں گے کیوں پیس رہے ہو مہندی
خون حاضر ہے ہتھیلی پہ لگانے کے لیے

عشق کو دردِ سر کہنے والوں سنو
کچھ بھی ہو ہم نے یہ دردِ سر لے لیا

وہ نگاہوں سے بچ کر کہاں جائیں گے
اب تو ان کے محلے میں گھر لے لیا

آئے بن ٹھُن کے شہرِ خموشاں میں وہ
قبر دیکھی جو میری تو کہنے لگے
ارے آج اتنی تو اس کی ترقی ہوئی
ایک بے گھر نے اچھا سا گھر لے لیا

ادھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا
ادھر زندگی ان کی دلہن بنے گی
قیامت سے پہلے قیامت ہے یارو
میرے سامنے میری دنیا لٹے گی

جوانی پہ میری ستم ڈھانے والوں
ذرا سوچ لو کیا کہے گا زمانہ
ادھر میرے ارمان کفن پہن لیں گے
ادھر ان کے ہاتھوں پہ مہندی لگے گی

وہ پردے کے پیچھے میں پردے کے آگے
نہ وہ آئیں آگے نہ میں جاؤں پیچھے
وہ آگے بڑھیں گے تو کچھ بھی نہ ہوگا
میں پیچھے ہٹوں گا تو دنیا ہنسے گی

ازل سے محبت کی دشمن ہے دنیا
کہیں دو دلوں کو ملنے نہ دے گی
ادھر میرے دل پر خنجر چلے گا
ادھر ان کے ماتھے پر بندیا سجے گی

ابھی ان کے ہنسنے کے دن ہیں وہ ہنس لیں
ابھی میرے رونے کے دن ہیں میں رو لوں
مگر ایک دن ان کو رونا پڑے گا
کہ جس دن بھی میری میت اٹھے گی

gazal idhar zindagi ka janaza uthega

Leave a Reply