home work class 1 to 7 URDU- february 2022

Spread the love

home work class 1 to 7 URDU- february 2022

جماعت  اوّل تا ہفتم گھر کام-ماہ فروری2022

محترم اساتذہ /طلبہ 2020 سے کورونا کے نا گذیر حالات میں نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پوری دنیاں اس  سے متاثر ہوئی ہے ۔ اور سب سے بڑا نقصان  تعلیم کے میدان میں  ہوا ہے،

تمام ترنقصان کا ازالہ ممکن ہے تعلیم کا ازالہ ممکن نہیں ۔

All losses can be remedied Education cannot be remedied.

اردو کلاس روم اس تعلیمی بلاگ کے ذریعے دسمبر 2020سے ہم نے گھر کام ،آن لائن ٹیسٹ کا  سلسلہ شروع کیا ۔ الحمدُلِللہ  پورے مہاراشٹر  سے اس سلسلے کو خوب سراحا گیا ۔ ماہ جنوری میں  تیسری لہر کے اندیشے کے چلتے مدارس بند کئے گئے  ۔اس وقت ہم نے روزانہ کے گھر کام اپلوڈ کیا جس  سے طلبہ کو فائیدہ ہوا ۔ (اسی دوران ہم نے ٹیلی گرام ،واہٹس گروپ کی تشکیل دی جس سے روزانہ کے اتلاعات مل سکیں )

ماہ فروری میں بھی ہم اس سلسلے کو جاری  رکھیں گے۔ذیل میں جماعت کی لسٹ  کے ذریعے آپ روزانہ کا گھر کام حاصل کر سکتے ہیں ۔

گھر کام لنکجماعت
گھر کامجماعت اوّل
گھر کامجماعت دوّم
گھرکامجماعت سوّم
گھرکامجماعت چہارم
گھرکامجماعت پنجم
گھرکامجماعت ششم
گھرکامجماعت ہفتم
home work class 1 to 8 URDU- february 2022

ان حالات میں حکومت کی جانب سے تعلیم کے سلسلے کے جاری رکھنے کے ہر ممکن کوشش  کی اسی دوران آن لائن پڑھائی کا رجحان بڑھا اور اس سے کسی حد تک فائیدہ بھی ہوا۔اساتذہ نے حالات کے مد نظر  کد کو ڈھالا اور نئے رجحانات کو تسلیم کرتے ہوئے  آن تعلیم کواپنایا اور حت الامکان  کوشش کی ۔

بالآخر کووِڈ حالت  چھٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ اور مدارس کھلنے کی طرف گامزن ہیں ۔ الحمدُلِلہ۔۔

جماعت  ہفتم اسکالر شپ کی تیاری  کیجیے یہاں کلک کرکے۔

جماعت  ہشتم اسکالر شپ کی تیاری  کیجیے یہاں کلک کرکے۔

Q&A

روزانہ گھر کام کے تعلق سے بہت سارے طلبہ کے سوالات روزانہ موصول ہوتے ہیں ۔  ہر ایک جواب دینا  ہمارے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ کچھ چنندہ سوال اورانکے جواب دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ جو ذیل میں ہیں۔

طلبہ کے سوال اور  ہمارے جواب۔۔

سوال-پڑھائی کس کے لیے؟

جواب- مہاراشٹر میں پڑھنے والے طالب علم کے لیے۔

سوال-پڑھائی کس میڈیم کےلیے؟

جواب- اردو اور سیمی انگلش  

سوال- پڑھائی کس طرح کی جائے؟

جواب- 1)پی ڈی ایف پرنٹ کرکے پڑھائی کر سکتے ہیں۔

2)موبائل پر اسکرین شاٹ  لیکر اپنی بیاض میں حل کر سکتے ہیں۔

سوال- پڑھائی کی جانچ کون کریگا؟

جواب- طلبہ جس اسکول میں پڑھتے ہیں ، انکے اساتذہ  جانچ کرینگے۔

سوال-اساتذہ کو پڑھائی کس طرح بھیجیں؟

جواب- پڑھائی کی تصویر کھینچ کر اپنے اساتذہ کو بھیجیں۔

نوٹ- اس بات کا خیال رکھیں۔( طلبہ ،سر پرست اور اساتذہ)

ہمارے تعلیمی بلاگ پر کسی بھی طرح کی فیس کا مطالبہ نہیں  کیا جاتا ، تمام گھر کام بالکل مفت ہیں داؤنلوڈ کیجیے اور استعمال کیجیے۔

انٹر نیٹ پر کہیں بھی آپکی ذاتی معلومات ( موبائل نمبر ، پتہ ، بینک اکاؤنٹ نمبر ،)  کہیں بھی درج نہ کریں ۔

طلبہ اپنے سر پرست کی نگرانی میں ہی موبائل کا استعمال کریں ۔( اگر ضروری ہو تب ہی موبائل کا استعل کریں )

کوشش کریں کہ طلبہ موبائل سے جتنا ہو سکے اتنا  پرہیز کریں۔

گھر کام کے لیے ایک وقت متعین  کریں اور سرپرست کے سامنے ہی موبائل کا استعما ل کریں۔

1 thought on “home work class 1 to 7 URDU- february 2022”

Leave a Reply

یوم آئین-26 نومبر – کوئز یوم آئین – 10 دلچسپ حقائق عالمی یوم اساتذۃ 5 اکتوبر-کوئز مہاتما گاندھی جینتی 2023 کوئز , معلومات اور مشہور اقتباسات عید میلاد النبی ﷺ اردو تقاریر pdf