From 2022-23 pre-matric scholarships for minorities will not be given from Class 1 to 8؛ Know the reason.

Spread the love

From 2022-23, pre-matric scholarships for minorities will not be given from Class 1 to 8 Know the reason.

ء2022-23 سے جماعت اوّل سے ہشتم کو اقلیتوں کے لیے پری میٹرک اسکالرشپس نہیں دی جائیگی۔ جانئیے وجہ

جون 2006 میں اقلیتوں کے بہبود کے لیے وزیر اعظم کے نئے 15 نکاتی پروگرام کے تحت اقلیتی طبقات کے طلبہ کے تعلیمی اخراجات کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ کا علان کیا گیا تھا ۔جو جماعت اوّل تا دہم کے لیے فراہم کی جاتی تھی۔

آج بروز 26 نومبر کو این ایس پی پورٹل پر ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ جسکے تحت سال 2022-23 سے جماعت اوّل تا ہشتم کے طلبہ اس اسکالرشپ سے مستفید نہیں ہو پائیگے۔ صرف جماعت نہم اور دہم کے طلبہ ہی اس اسکالرشپ سے مستفید ہو پائیگے۔

اسکے پیچھے وجہ کچھ یوں بتائی جاتی ہے کہ چونکہ آر ٹی ی قانون2009 کے تحت ۔جماعت اوّل تا ہشتم کے ہر طالب علم کو مفت تعلیم دی جاتی ہے ۔ اس لیے صرف جماعت نہم اور دہم کے طلبہ کو پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم بزریعےوزارت سماجی انصاف اور اختیارت اور وزارت قبائیلی امور کے تحت ادا کی جاگئی۔

حالانکہ سال 2022-23 کے نئے درخواست اور رینیول درخواست کے لیے وقفہ دیا گیا تھا جو کہ 15 نومبر تک تھا۔ اور اداروں کو ویریفائیڈ کرنے لیے 30 نومبر تک کا وقت دیا گیا تھا۔لیکن اس طرح اچانک ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ان طلبہ کے عریضوں کو منقطع کر دینا حیرت کن بات ہے۔

اساتذہ اور سرپست میں ناراضگی

امسال 2022-23 کے لیے درخواست کا اعلان ہوتا ہے ۔ سرپرست اپنے طلبہ کے درخواست کے لیے ضروری کاغذات کی تگ و دومیں اپنا وقت اور سرمایا وقف کرتے ہیں۔ ملنے والی اسکالرشپ کی رقم صرف 1000 روپئے اور اس سے زیادہ کا وقت اور سرمایا سرپرست خرچ کرتے ہیں اور اچانک اس طرح سے ان کی درخواست کو وزارت اقلیتی امور کی جانب سے ردّ کر دینا حیران کن ہے۔

اکثر طلبہ کے درخواست ان کے اساتذۃ اپنی ذمہ داری سمجھ کر پر کرتے ہیں اور حکومت اور سرپرست کی بیچ کی کڑی بن جاتے ہیں۔ا ب سرپرست اساتذہ سے جواب طلب کرتے ہیں کہ اتنی جدوجہد کے بعد حکومت اس طرح سے ان کے درخواست کر ردّ کر دیتی ہے۔ جتنا بھی وقت اور سرمایہ سرپرست نے خرچ کیا اسکی تلافی کسے ہوگی؟

امید کرتے ہیں حکومت اس پر نظر ثانی کریگی اور طلبہ کو ان کےاسکالرشپ واپس بحال کریگی۔

imp posts

Second Unit Test Exam Papers 2023 Download Now New

jnv 2023 ( class 6) admission test apply now new

 ۔ جماعت پنجم وہاٹس اپ گروپ اور جماعت ہشتم وہاٹس اپ گروپ۔ سے جڑئیے۔

Class 5 And 8 Scholarship Preparation In Urdu new

Home Work Class 1 To 8 URDU- January 2022

Second-Semester Question Paper And Answer Sheet In Urdu , Download Now

Quiz Series

The Month Of Muharram 2021 QUIZ

15 August Quiz

World Ocean Day 2021 With Urdu Quiz

Maharashtra Day And Labor Day Quiz 2021

Aalami Yom-E-Sihat ;7 April You Have To Know

World Consumer Rights Day; With The Quiz

Leave a Reply