راجیہ شیکشنک سنشودھن و پرشیکشن پریشد ،مہاراشٹر پونہکی جانب سے ٹیلی گرام چینل کا افتتاح
Photo by Dima Solomin on Unsplash
راجیہ شیکشنک سنشودھن پرشکشن پریشد ، مہاراشٹر پونہ کی جانب سے بناےگئے ٹیلی گرام چینل کے متعلق سوال جواب۔
ٹیلی گرام چینل کس کے لیے؟
مہاراشٹر میں پہلی جماعت سے لیکر بارہویں جمات تک تدریس کرنے والے اساتذہ کے لیے۔
کیا اس چینل سے جڑنا ضروری ہے؟
جی ہاں محترم راجیش پاٹیل- ڈائریکٹر ، راجیہ شیکشنک سنشودھن پرشکشن پریشد ، مہاراشٹر پونہ کی جانب سے تمام اساتذہ کو اس چینل سے جڑنے کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
کیا اردو میڈیم کی تدریس کرنے والے اساتذہ اس چینل میں شامل ہو سکتے ہیں؟
جی، نہ صرف اردو بلکہ جتنے بھی میڈیم کے مدارس مہاراشٹر میں موجود ہیں تمام اساتذہ اس چینل میں شریک ہو سکتے ہیں۔
ٹیلی گرام کہا ں سے ڈاؤنلوڈ کریں؟
جس طرح وہاٹس اپ ایک سوشل میڈیا پلاٹ فارم ہے اسی طرح ٹیلی گرام بھی ایک سوشل میڈیا پلاٹ فارم ہے۔ آپ پلے سٹور سے بہ آسانی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
ٹیلی گرام چینل کے لیے کوئی فیس یا رقم درکار ہے؟
نہیں ، بالکل مفت میں آپ پلے سٹور سے ڈاؤنلودڈ کر سکتے ہیں۔
اس چینل سے جڑنا کیوں ضروری ہے؟
ریاستی سطح سے مقامی سطح تک حکومتی تعلیمی احکامات کو جلد ازجلد تمام اساتذہ تک پہنچانے کا کافی کارگر وسیلہ ہے ۔ جس سے تمام اساتذہ مستفید ہوں گے۔
اس چینل پر کونسی معلامات فراہم ہوگی؟
اس چینل پر حکومتی محکمہ تعلیم کی جانب سے موصول ہونے والے مختلف اسکیموں، پالیسیوں، سرکلرز، تربیتوں، مقابلوں، سروے اور دیگر ذیلی معلومات یہاں بیک وقت فراہم کی جائیگی۔
اس چینل پر کونسی معلامات فراہم ہوگی؟
اس چینل پر حکومتی محکمہ تعلیم کی جانب سے موصول ہونے والے مختلف اسکیموں، پالیسیوں، سرکلرز، تربیتوں، مقابلوں، سروے اور دیگر ذیلی معلومات یہاں بیک وقت فراہم کی جائیگی۔
مزید معلومات اور ٹیلی گرام چینل کی لنک کے لیے ذیل میں کلک کیجیے۔