جماعت پنجم /ہشتم اسکالرشپ امتحان2023 -فروری 2023 میں
طلبہ کے لیے ہدایات
امیدواروں کو کووڈ-19 کی وباء کے پیش نظر حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر (ماسک، سینیٹائزر، سماجی فاصلہ وغیرہ) پر عمل کرتے ہوئے صبح 10:00 بجے امتحانی مرکز میں حاضر ہونا ہے۔
امیدوار ہر پرچہ شروع ہونے سے 30 منٹ پہلے ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ امتحانی ہال میں موجود ہوں۔
پرچہ جاری ہونے کے دوران دوسرے امتحان دہندگان، معائنہ کاروں، سینٹر ڈائریکٹر کے ساتھ سوالیہ پرچہ میں کسی بھی سوال پر بحث نہ کریں۔
امتحانی ہال میں کیلکولیٹر، موبائل، کتابیں، ٹیب، پیجرز اور اسی طرح کا الیکٹرانک مواد لے کر آنا سختی سے ممنوع ہے۔
جوابات درج کرنے کے لیے صرف نیلی یا کالی سیاہی کا بال پین استعمال کیا جائے۔
پرچہ مکمل کرنے کے بعد، امیدوار کو کاربن لیس جوابی شیٹ کی اصل کاپی انویجیلیٹر کے پاس جمع کرانی چاہیے اور امیدوار کی کاپی اور سوالیہ پرچہ بھی ساتھ لے جانا چاہیے۔