From 2022-23 pre-matric scholarships for minorities will not be given from Class 1 to 8؛ Know the reason.
ء2022-23 سے جماعت اوّل سے ہشتم کو اقلیتوں کے لیے پری میٹرک اسکالرشپس نہیں دی جائیگی۔ جانئیے وجہ
جون 2006 میں اقلیتوں کے بہبود کے لیے وزیر اعظم کے نئے 15 نکاتی پروگرام کے تحت اقلیتی طبقات کے طلبہ کے تعلیمی اخراجات کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ کا علان کیا گیا تھا ۔
آج بروز 26 نومبر کو این ایس پی پورٹل پر ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔
جسکے تحت سال 2022-23 سے جماعت اوّل تا ہشتم کے طلبہ اس اسکالرشپ سے مستفید نہیں ہو پائیگے۔ صرف جماعت نہم اور دہم کے طلبہ ہی اس اسکالرشپ سے مستفید ہو پائیگے۔
اسکے پیچھے وجہ کچھ یوں بتائی جاتی ہے کہ چونکہ آر ٹی ی قانون2009 کے تحت ۔جماعت اوّل تا ہشتم کے ہر طالب علم کو مفت تعلیم دی جاتی ہے ۔
اس لیے صرف جماعت نہم اور دہم کے طلبہ کو پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم بزریعےوزارت سماجی انصاف اور اختیارت اور وزارت قبائیلی امور کے تحت ادا کی جاگئی۔
حالانکہ سال 2022-23 کے نئے درخواست اور رینیول درخواست کے لیے وقفہ دیا گیا تھا جو کہ 15 نومبر تک تھا۔
اور اداروں کو ویریفائیڈ کرنے لیے 30 نومبر تک کا وقت دیا گیا تھا۔لیکن اس طرح اچانک ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ان طلبہ کے عریضوں کو منقطع کر دینا حیرت کن بات ہے۔