ایس ایس سی-ایچ ایس سی امتحان 2022: جماعت دسویں (ایس ایس سی) اور بارہویں (ایچ ایس سی) کے طلباء کے لیے اہم خبر
امتحان بورڈ (امتحان کے گائیڈلئن) نے امتحان کے لئے سخت قواعد تشکیل دیئے ہیں (مہاراشٹر بورڈ امتحان 2023)۔ کورونا کے دور کے ساتھ ساتھ پچھلے سال دی گئی تمام سہولیات کو بند کردیا گیا ہے۔
طلباء نے ہر مضمون کے امتحان سے کم از کم آدھے گھنٹے قبل اپنے امتحان کے کمرے میں شرکت کرنا ہے۔
صبح کے پیپر سیشن ساڑھے دس اور دوپہر کے پیپر سیشن میں ڈھائی بجے کے بعد امتحان کے کمرے میں کسی بھی طالب علم کو داخلہ نہیں دیا جائیگا۔
جہاں اسکول وہاں امتحان مرکز ، کورسز میں کٹوتی ، توسیع شدہ وقت کی سہولیات منسوخ کردیے گئے ہیں۔
اسکول کے نذیک امتحان کا مرکز ہوگا وہیں سے آپ کو امتحان دینا ہے۔ ( کورونا سے قبل جس طرح امتحان مرکز ہوا کرتے تھے۔ اسی طرح)
مہاراشٹرا اسٹیٹ سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے سکریٹری انورادھا اوک کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق ، جماعت دسویں (ایس ایس سی) کا تحریری امتحان 2 مارچ سے 25 مارچ 2023 تک ہوگا۔
۔ 12 ویں تحریری امتحان 21 فروری سے 20 مارچ 2023 تک ہوگا۔ امتحان کے شیڈول کے مطابق کیا جائے گا۔